مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکتا ہے ۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل کو انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال بڑی سنگین ہے، اس سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، امریکہ کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماضی میں امریکہ کی غیر متوازن پالیسی کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشمیر تنازعے کی وجہ سے بڑھی کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ تاہم اس کے لیے امریکہ کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورت حال بڑی سنگین ہے، اس سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ صرف دونوں ممالک کے درمیان لگی آگ کو بجھانے کے لیے آگے نہ آئے بلکہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے تنازعے کو بھڑکنے سے بھی روکے، امریکہ کشیدگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
امریکہ ، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ خاتون ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکتا ہے ۔
News ID 1871855
آپ کا تبصرہ